انٹرنیشنل فیڈریشن نے بھارتی دباﺅ پر ہتھیار ڈال دیئے
پاکستان سے ڈیوس کپ ٹینس ٹائی نومبر تک ملتوی، حتمی تاریخوں کا 9 ستمبر تک اعلان ہوگا
ذیشان مہتاب جمعہ 23 اگست 2019 15:45
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23اگست2019ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف)نے بھارتی دباﺅپرہتھیار ڈال دیئے اور پاکستان سے ڈیوس کپ ٹائی نومبر تک ملتوی ہوگئی۔پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونا تھی، تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کے ایشو پر سیاسی کشیدگی بڑھنے کی وجہ سے بھارت نے آئی ٹی ایف سے ٹائی کو ملتوی یا نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کی درخواست کردی جس پر گزشتہ روز ڈیوس کپ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی اور ٹائی کو نومبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔آئی ٹی ایف نے اعلامیہ میں کہاکہ سکیورٹی ماہرین کی جانب سے پاکستان میں موجودہ صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد ٹائی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ صورتحال غیرمعمولی اور کھلاڑیوں کی سلامتی اولین ترجیح ہونی چاہیے، ٹائی نومبر میں ہوگی جبکہ حتمی تاریخوں کا اعلان 9 ستمبر تک کردیا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آئی ٹی ایف بدستور پاکستان میں صورتحال کا جائزہ لیتی رہے گی،ہ ڈیوس کپ کمیٹی بھی ٹائی سے متعلق حتمی فیصلے سے قبل سکیورٹی صورتحال کا دوبارہ معائنہ کرے گی۔ادھر انڈین فیڈریشن کے سیکریٹری ہیرونموئے چیٹرجی نے کہاکہ ہم اس فیصلے سے خوش اور امید ہے کہ 2 ماہ میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 23/08/2019 - 15:45:56
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا