بی سی سی آئی کا پاکستان کے سابق کوچ سے رابطہ

ہفتہ 24 اگست 2019 14:26

بی سی سی آئی کا پاکستان کے سابق کوچ سے رابطہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق کوچ کی خدمات حاصل کرنے کے لئے انہیں شارٹ لسٹ کر لیا۔ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے پاکستان کے سابق اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنینگ کوچ گرانٹ لیوڈن کو انٹرویو کے دوسرے مرحلے کے لئے شارٹ لسٹ کیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس ضمن میں جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’’ کوچز کی مہارت جانچنے کے لئے سیلیکشن کمیٹی نے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنینگ کے شعبے میں گرانٹ لیوڈن، لیوک ووڈہاوس، رجنیکانتھ اور نیک ویب کو دوسرے مرحلے کے انٹرویوز میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے ‘‘۔

واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس ضمن میں بورڈ کے اعلامیے کہا گیا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کیکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ کرکٹ کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر کیا، خالی ہونے والے چاروں عہدوں پر نئی تعیناتیوں کے لیے پی سی بی اشتہار جلد جاری کرے گا۔
وقت اشاعت : 24/08/2019 - 14:26:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :