حسن علی اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں شعیب اورثانیہ کی دعوت

دعوت میں دونوں کرکٹرز کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 25 اگست 2019 19:52

حسن علی اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں شعیب اورثانیہ کی دعوت
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25اگست 2019ء) قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح کے ساتھ ہی دعوتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ممتاز آل راﺅنڈر شعیب ملک اور ان کی ٹینس سٹار بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے حسن علی اور ان کی نئی نویلی دلہن سامعہ آرزو کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دونوں سٹار کرکٹرز کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلا کیا اور تصاویر بھی بنائیں۔

(جاری ہے)

حسن علی نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر کھانے کی تعریف کرنے کے ساتھ ساتھ شعیب اور ثانیہ کا شکریہ ادا کرتے لکھا کہ امید ہے کہ جلد دوبارہ آپ دونوں سے ملاقات ہوگی۔
شعیب ملک اور حسن علی کے اپنی بیگمات کے ساتھ تصاویر کو ان کے پرستاروں کی طرف سے خوب سراہا گیا ہے۔یاد رہے کہ2010ءمیں شعیب ملک کی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی کوعالمی شہرت ملی تھی، اب فاسٹ باﺅلر حسن علی کی ایمرٹس ایئر لائن میں کام کرنے والی بھارتی فلائٹ انجینئرسامعہ آرزو کے ساتھ نکاح کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔                                                                          
وقت اشاعت : 25/08/2019 - 19:52:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :