فاف ڈوپلیسی دورہ بھارت کیلئے جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں ان کی کپتانی غیریقینی صورتحال کا شکار

جمعہ 30 اگست 2019 11:21

فاف ڈوپلیسی دورہ بھارت کیلئے جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے، ٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں ان کی کپتانی غیریقینی صورتحال کا شکار
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2019ء) فاف ڈوپلیس دورہ بھارت کیلئے جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے البتہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں ان کی کپتانی غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ جنوبی افریقن ٹیم دورہ بھارت کے دوران تین ٹی ٹونٹی، تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

کرکٹ سائوتھ افریقہ کے قائم مقام ڈائریکٹر کورے وان زائل جو کہ عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈوپلیسی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم لمیٹڈ اوورز ٹیموں کی کپتانی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم 2023ء میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ابھی سے نئی حکمت عملی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اسلئے اسی لحاظ سے نئے ون ڈے کپتان کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 30/08/2019 - 11:21:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :