ٹوکیو اولمپکس2020 ء،ہاکی میں پاک بھارت ٹاکرے کا امکان روشن
ایف آئی ایچ کے مطابق اولمپکس کیلئے ڈراز 9ستمبر کو ہوں گے
ذیشان مہتاب ہفتہ 31 اگست 2019 12:02
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست2019ء) آئندہ سال جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیموں کا میچ ہونے کا قوی امکان ہے۔
میگا ایونٹ میں عالمی رینکنگ میں نمبر ایک، دو اور تین کی ٹیموں کو 12ویں سے 14ویں پوزیشن کے حامل سائیڈز کے مقابل ہونا ہے، 8مرتبہ کی اولمپک چیمپئن بھارتی ٹیم اس وقت پانچویں اور 1960ء،1968ءاور1984ءمیں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والا پاکستان 12ویں نمبر پر ہے،بلیو شرٹس کے ستمبر میں جن ٹیموں کیساتھ اوشیانا کپ کے میچز شیڈول ہیں، ان کو دیکھتے ہوئے رینکنگ میں تیسری پوزیشن تک پہنچنے کا امکان ہے،اس صورت میں پاکستان کے ساتھ ٹاکرا بھی ممکن ہوجائے گا۔فیڈریشن آف انٹر نیشنل ہاکی (ایف آئی ایچ )کے مطابق اولمپکس 2020ءکے لیے ڈراز 9ستمبر کو ہوں گے جن میں اس وقت کی رینکنگ کو دیکھتے ہوئے شیڈول طے ہوجائے گا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 31/08/2019 - 12:02:45
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا