ْعالمی فٹ بال کپ 2022 ء میں روسی کمپنی ٹیک لیب کی چہرہ شناس ٹیکنالوجی استعمال ہونے کا امکان

منگل 3 ستمبر 2019 11:35

ْعالمی فٹ بال کپ 2022 ء میں روسی کمپنی ٹیک لیب کی چہرہ شناس ٹیکنالوجی استعمال ہونے کا امکان
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2019ء) روس کی اعصابی نیٹ ورک کے حوالے سے معروف کمپنی ’’ ٹیک لیب ‘‘ نے کہا ہے کہ قطر میں 2022 ء میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی کپ کے موقع پر اس کی چہرہ شناس ٹیکنالوجی کے استعمال کا امکان ہے،اس حوالے سے فیفا اور قطر حکام سے بات چیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ٹیک لیب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر الیگزینڈر مینن نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ ٹیک لیب کی چہرہ شناس ٹیکنالوجی کے عالمی فٹ بال کپ میں استعمال بارے فیفا اور قطری حکام سے بات چیت جاری ہے اور وہ جلد اس حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ میںشرکت کریں گے۔
وقت اشاعت : 03/09/2019 - 11:35:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :