ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر کے انتقال پر وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی تعزیت

جمعہ 6 ستمبر 2019 23:48

ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر کے انتقال پر وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی تعزیت
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعہ کو جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر نے جب تک کرکٹ کھیلی اس نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ عبدالقادر کی گگلی بولنگ سے سامنے والی ٹیم کے اچھے اچھے بیٹسمین گھبرا جاتے اور پاکستان نے متعدد بار ان کی تباہ کن بولنگ کے باعث بڑے بڑے میچز میں فتح حاصل کی۔ انہوں دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 06/09/2019 - 23:48:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :