دورہ پاکستان کے لئے سری لنکا کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان
ون ڈے ٹیم کی قیادت تھریمانے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی داسن شناکا کریں گے
ذیشان مہتاب بدھ 11 ستمبر 2019 17:32
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11ستمبر2019ء) سری لنکا نے رواں ماہ کے آخری ہفتے شروع ہونےوالے دورہ پاکستان کے لیے اپنے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان کے خلاف سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے کریں گے، ٹیم میں سدیرا سمارا وکرما، اویشکا فرنینڈو، شہیان جے سوریا، ڈاسن شناکا، اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا، لکشمن سندیکان، نووان پرادیپ، کاسن راجیتھا اور اسورو اڈانا شامل ہوں گے۔آئی لینڈرز کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کپتان ڈاسن شناکا ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں سدیرا سمارا وکرما،اویشکا فرنینڈو، شہیان جے سوریا، اوشنڈا فرنینڈو،اینجیلو پریرا، منود بھانوکا، وانندو ہسورنگا،لکشمن سندیکان،نووان پرادیپ،کاسن راجیتھا ،لاہیرو کمارا،اسورو اڈانا،بھانوکا راجا پکسا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ون ڈے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے، ٹی ٹونٹی قائد لیستھ مالنگا اور دیگر کھلاڑیوں اینجیلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھننجایا، دنیش چندی مل، دھننجیا ڈی سلوا، کوشل پریرا، نیروشن ڈکویلا اور تھسارا پریرا نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، کوشل مینڈس انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے، اب سکواڈ میں کئی غیر معروف کرکٹرز کو بھی جگہ مل گئی ہے۔سری لنکن ٹیم کی 25 ستمبر کو کراچی آمد کے بعد پہلا ون ڈے27 ستمبر، دوسرا 29 ستمبر اور تیسرا 2 اکتوبر کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹونٹی سیریز کے تینوں میچز قذافی سٹیڈیم، لاہور میں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 11/09/2019 - 17:32:37
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں ( کل ) مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس