آسٹریلوی کرکٹ بورڈ حکام 17 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے

پی سی بی مہمانوں کو سکیورٹی سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 16 ستمبر 2019 16:17

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ حکام 17 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16ستمبر2019ء) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو اور سکیورٹی منیجر 17 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس اور سکیورٹی منیجر شان کیرل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے اور پھر وہ پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان آسٹریلین کرکٹ حکام سے ملاقات کر کے آسٹریلوی بورڈ کے عہدیداران کو سکیورٹی سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

کیون رابرٹس اور شان کیرل کی حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کروائی جائے گی تاکہ اعتماد سازی کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2022 ءمیں سیریز شیڈول ہے اور پاکستان یہ سیریز اپنے ہوم گراﺅنڈر پر کھیلنے کا خواہاں ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دوسرے ممالک کے بورڈز کی اعتمادی سازی مہم کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ بورڈز کو مدعو کرچکا ہے۔آئندہ ماہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔                                                
وقت اشاعت : 16/09/2019 - 16:17:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :