رنگ بال کھیل ایک انتہائی دلچسپ ہے ، بہت جلد پاکستان میں رنگ بال کھیل نمایاں مقام حاصل کر لے گا ،رشید گل

بہت جلد کراچی میں انٹر اسکول سطح پر چمپئن شپ منعقد کی جارہی ہے جس میں 20کے قریب ٹیمیں شرکت کریں گی، سیکرٹری پاکستان رنگ بال

پیر 16 ستمبر 2019 19:57

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے سیکریٹری رشید گل نے کہا ہے کہ رنگ بال کھیل ایک انتہائی دلچسپ ہے ، بہت جلد پاکستان میں رنگ بال کھیل نمایاں مقام حاصل کر لے گا ،بہت جلد کراچی میں انٹر اسکول سطح پر چمپئن شپ منعقد کی جارہی ہے جس میں 20کے قریب ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے ذیر اہتمام حیدرآباد کے مقامی ہال میں ایک روزہ ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد ،میرپورخاص،سکھر کی300سے ذاید اسپورٹس ٹیچر طلبہ و طالبات نے بھر پور انداز میں شرکت کی، ورکشاپ سے پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے سیکریٹری رشید گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل انسانی ذندگی کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ صحت مند معاشرے میں کھیلوں کو بڑا کردار ہے اس سے اچھی ذہنی نشونما ہوتی ہے اور کھلاڑیوں میں مقابلے کا رجحان بڑھتا ہے انھوں نے کہا کہ رنگ بال کھیل ایک انتہائی دلچسپ ہے اور کھلاڑیوں کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے انھوں نے کہا کہ ابھی ایک سال بھی نہیں ہوا ہمیں رنگ بال کھیل کے لئے پاکستان میں کام کرتے ہوئے مگر بہت جلد پاکستان میں رنگ بال کھیل نمایاں مقام حاصل کر لے گا انھوں نے کہا کہ حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں بہت سے آرگنائزر رنگ بال کھیل کو سیکھ کر کھلاڑیوں میںعام کر رہے ہیں بہت جلد کراچی میں انٹر اسکول سطح پر چمپئن شپ منعقد کی جارہی ہے جس میں 20کے قریب ٹیمیں شرکت کریں گی ،اس موقع پر پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے صدر محمد اجمل نے حیدرآباد کے ورکشاپ کے آرگنائزر صنم بلوچ،سیدفہام،رمیز راجہ،قمبر،حبیب ،مس اقصیٰ ،نبی دادکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی نے شاندار انداز میں ورکشاپ منعقد کیا اور بھرپور انداز میں حیدرآباد کے اسپورٹس ٹیچر اور کھلاڑیوں نے شرکت کی جو کہ بڑی خوش آئند بات ہے ،انھوں نے اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیرمین عامر کفایت ،معروف اسپورٹس آرگنائزر خلیق الزامان ،ایجوکشن ڈپارٹ کی میڈ یم نیلوفر کا بھی شکریہ ادا کیا ،اس موقع پر ورکشاپ کے اختتام پر دوٹیمں بناکر رنگ بال کھیلنے کاطریقہ بتایا گیا اس موقع پرٹیکنکل آفیشل پاکستان رنگ بال فیڈریشن محمد حامد،ھری چارلیس،سندھ رنگ بال ایسوسی ایش کی انیلاخان،مس جمیلہ باری،شمائیلہ ارم،سعدیہ ،فیصل خان ،ڈاکٹر خالدخان،مس رضوانہ وسیم،حسن علی آرائیں کے علاوہ کھلاڑیوں اور ٹیچر نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں پاکستان رنگ بال فیڈریشن کے صدر محمد اجمل،رشید گل، عامر کفایت، میڈیم نیلو فر نے ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کو اسناد دیں ۔

وقت اشاعت : 16/09/2019 - 19:57:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :