بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری میچ پرسوں بنگلور میں کھیلا جائے گا

جمعہ 20 ستمبر 2019 16:41

بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پرسوں اتوار کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) اتوار کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جو دھرم شالا میں کھیلا جانا تھا بارش کی نذر ہوگیا تھا،بھارتی ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 16:41:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :