نیشنل ویمن چیمپئن شپ میں پی سی بی ڈائنامائٹس کو مسلسل دوسری شکست
2 وکٹیں اور 19 قیمتی رنز اسکور کرنے پر ڈیانا بیگ پلیئر آف دی میچ قرار، ندا ڈار کے 4 شکاررائیگاں
جمعہ 20 ستمبر 2019 21:35
اس سے قبل پی سی بی چیلنجرز کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت ہوا۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی پوری ٹیم 46 اوورز میں 133 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔
(جاری ہے)
پی سی بی چیلنجرز نے مطلوبہ ہدف 40ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔ 134 رنز کے تعاقب میں پی سی بی چیلنجرز کی اننگز کا آغاز بھی کچھ زیادہ اچھا نہ رہا۔67 رنز پر اس کی 6 کرکٹرز پویلین واپس جاچکی تھیں۔اس موقع پر ارم جاوید اور ڈیانا بیگ کے درمیان7ویں وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت نے پی سی بی چیلنجرز کو ایونٹ میں پہلی کامیابی دلائی۔ ارم جاوید نے 59 گیندوں پر 3 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ڈیانا بیگ نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے۔ ندا ڈار نے 45 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
میچ میں 2 وکٹیں اور قیمتی 19 رنز اسکور کرنے پرپی سی بی چیلنجرز کی ڈیانا بیگ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔
ایونٹ کا چوتھامیچ21 ستمبر کو پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/09/2019 - 21:35:34
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال کا میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز
-
بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 28 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 28 اپریل بروز اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
49واں سالانہ واپڈاا نٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28اپریل سے شروع ہوگا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے