پنجاب انٹر ڈویژنل لان بائولز چیمپین شپ شروع ہوگئی

اتوار 22 ستمبر 2019 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) پنجاب انٹر ڈویژنل لان بائولز چیمپین شپ فیصل آباد میں شروع ہوگئی ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح تنزیلہ امجد نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان لان بائولز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا وسیم مقصود اور فیصل آباد ڈویژنل لان بائولز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ملک عثمان انجم (مون)کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، چیمپئن شپ میں پنجاب سے نو ڈویژنوں کے مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، راولپنڈی، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔

چیمپئن شپ ناک آئوٹ سسٹم پر پاکستان لان بائولز فیڈریشن کے قوانین کے تحت کھیلی جارہی ہے، چیمپئن شپ کے پہلے روز خواتین کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں جبکہ دوسرے روز مردوں کے مقابلے منعقد ہونگے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/09/2019 - 12:20:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :