لنکن ”راجا“ نے پاکستانی باﺅلرز کا باجا بجا دیا

راجا بھانو پکسا کی 77 رنز کی اننگز دیکھنے والا داد دیئے بغیر نہ رہ سکا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 8 اکتوبر 2019 11:59

لنکن ”راجا“ نے پاکستانی باﺅلرز کا باجا بجا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 اکتوبر2019ء) سری لنکن ٹیم کے راجا بھانو کاپکاسا فرسٹ کلاس میچ کی ایک اننگز میں 19 چھکے مارنے کا اعزاز رکھتے ہیں جوکولن انگرام کے 22 اور افغانی شنواری کے 20 چھکوں کے بعد فرسٹ کلاس میچ کا تیسرا ورلڈ ریکارڈ ہے۔27سالہ راجا بھانوکا پکاسا نے اپنی 268 کی اننگز میں 19 چھکے مارکر شہرت حاصل کی۔ ان کے جارح مزاج ہونے کا اندازہ مجموعی طورپر 67 فرسٹ کلاس میچوں میں 107چھکوں اور 368 چوکوں سے لگایاجاسکتاہے۔

راجا پکاسا ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کے53 میچوں میں 1007رنز بناچکے ہیں، جس میں 45 چھکے اور 84 چوکے ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔کولمبو سے تعلق رکھنے والے راجا پکاسا کو تجربہ کار اور معروف کرکٹرز کے انکار کے بعد دورہ پاکستان کے لیے منتخب کیاگیا۔

(جاری ہے)

بائیں ہاتھ کے بلے باز نے لاہور میں ہفتے کو پاکستان کےخلاف میچ میں اپنا ڈبیو کیاجس میں وہ 32 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

دوسرے میچ میں انہوں پاکستانی بولرزکا باجا بجاتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کا بڑا مجموعہ سکور بورڈ پر سجانے میں اہم کردار اداکیا، بلکہ اپنی دھواں دھار اننگز سے سری لنکن کے ساتھ پاکستانی شائقین کے دل بھی جیتے۔ ان کی 77 رنز کی اننگز جس نے بھی دیکھی، وہ داد دیئے بغیر نہ رہ سکا۔انہوں نے محمد عامر، وہاب ریاض، عماد وسیم،محمدحسنین اور شاداب خان جیسے بولرز کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا، ان کی ٹی ٹونٹی کیریئر کی یہ دوسری اننگز تھی جس میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ ان کے کیریئر کا بڑا انفرادی مجموعہ 79 رنز ہے۔
وقت اشاعت : 08/10/2019 - 11:59:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :