سری لنکن آل راﺅنڈ ر تھیسارا پریرا نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی

کیریبئن لیگ کے دوران ڈینگی بخار ہوگیا،ڈاکٹر کی ایڈوائس پر آرام کررہا ہوں:آل راﺅنڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 اکتوبر 2019 17:33

سری لنکن آل راﺅنڈ ر تھیسارا پریرا نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اکتوبر2019ء) سری لنکن آل راﺅنڈ ر تھیسارا پریرا نے دورہ پاکستان سے انکار کرنے کی وجہ بتا دی ہے ۔ تھیسارا پریرا کا نام سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے سامنے آنے والی ان 10کھلاڑیوں کی لسٹ میں شامل تھا جنہوں نے سکیورٹی وجوہات کی بنا ءپاکستان آنے سے انکا ر کیا تھا ۔ آل راﺅنڈر کا پاکستان آنے سے انکار قومی شائقین کے لیے بڑا دھچکہ تھا کیوں کہ وہ2017 ءمیں ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آنے والی سری لنکن ٹیم کی کپتانی کرچکے تھے جب کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کی جانب سے بھی پاکستان کا دورہ کرچکے تھے ۔

اپنے ایک مداح کی جانب سے ملک کی نمائندگی کرنے سے زیادہ کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلنے کو ترجیح دینے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے تھیسارا پریرا نے لکھا کہ ” جب میں کیریبئن لیگ کھیلنے کے لیے وہاں موجود تھا تو مجھے ڈینگی بخار ہوگیا تھا ،کوئی وجہ ہی نہیں تھی کہ میں کسی کو سپورٹ کرتا،ڈاکٹر کی نصیت پر آرام کیا ، لوگ کسی چیز کا علم نہ ہونے پر بھی کچھ بھی کہہ دیتے ہیں “۔

(جاری ہے)

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تھیسارا پریرا نے کیریبئن لیگ میں4میچزکھیلے تھے جس کے بعد سری لنکن بورڈ نے دورہ پاکستان کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپ کے لیے تمام کھلاڑیوں کو وطن واپس طلب کرلیا ۔ 

وقت اشاعت : 09/10/2019 - 17:33:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :