سری لنکاسے ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کے پانچ پوائنٹس کم ہوگئے

جمعہ 11 اکتوبر 2019 19:02

سری لنکاسے ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کے پانچ پوائنٹس کم ہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) سری لنکاسے ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کے پانچ پوائنٹس کم ہوگئے۔ تاہم دو سو چوہترپوائنٹس کے ساتھ سرفرازالیون ٹاپ پوزیشن بر قرار رکھے ہوئے ہے۔ سری لنکانے ایک درجہ ترقی کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکاکے ہاتھوں ٹی ٹونٹی سیریز میں تین صفرکے کلین سوئپ سے پاکستان کے پانچ پوائنٹس کم ہوگئے ہیں ، تاہم دوسوچوہترپوائنٹس کے ساتھ گرین شرٹس کی ٹاپ پوزیشن برقراہے۔

دوسرے نمبر پرفائزانگلینڈ پرگرین شرٹس کواب بھی آٹھ پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقاتیسرے،بھارت چوتھے، آسٹریلیاپا نچویں اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پرہے۔ کلین سوئپ فتح کی بدولت سری لنکانے اپنے پوائنٹس دوسواکتالیس کرلیے اورافغانستان کوپیچھے چھوڑ کرساتویں نمبر پرترقی کرلی ہے۔بیٹنگ میں پاکستان کے بابراعظم بدستورٹی ٹوئنٹی کے نمبرایک بیٹسمین ہیں۔ فخرزمان تین درجہ نیچے چودہویں نمبر پرچلے گئے ہیں۔ بولنگ میں عماد وسیم کی افغان کپتان راشدخان کے بعد دوسری پوزیشن قائم ہے۔ شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ فہیم اشرف تین درجہ تنزلی کے بعد سترہویں اور محمدعامردودرجہ ترقی پاکر تینتیس ویں نمبر پرفائز ہوگئے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/10/2019 - 19:02:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :