بھارت کو ہرا کر پاکستان سارک بیڈمنٹن کا چیمپئن بن گیا

پاکستان کی جانب سے قاری محمد عدنان اور راجہ محمد ذوالقرنین نے انڈیا کے سرتھ دنا اور سائے چرن کو مات دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 12 اکتوبر 2019 13:45

بھارت کو ہرا کر پاکستان سارک بیڈمنٹن کا چیمپئن بن گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اکتوبر 2019ء) عالمی فورم پر بھارت کو شکست کے بعد پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں انڈیاکومات دے دی، مالدیپ میں منعقدہ سارک انڈر21بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا، پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار سارک انڈر 21بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے ، پاکستان کی جانب سے قاری محمد عدنان اور راجہ محمد ذوالقرنین نے انڈیا کے سرتھ دنا اور سائے چرن کو مات دی،دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کو پہلے سیٹ میں15کے مقابلے میں21پوائنٹس سے شکست ہوئی تاہم انہوں نے اگلے دونوں سیٹ 21-11اور21-19 سے اپنے نام کرکے گولڈ میڈل جیت لیا، قاری محمد عدنان کا تعلق پشاور جب کہ راجہ محمد ذوالقرنین کا لاہور سے ہے ،انہوں نے سیمی فائنل میں بھوٹانی کھلاڑیوں اور کوارٹر فائنل میں سیکنڈ سیڈ نیپالی جوڑی کو شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

مالدیپ میں منعقد ہونے والے اس چیمپئن شپ میں 8ممالک نے حصہ لیا تھا، فائنل جیتنے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے سجدہ شکر ادا کیا ، کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت پوری قوم کی جیت ہے اور انشاءاللہ آئندہ میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے، پاکستان نے مسکڈ ٹیم ایونٹ میں برانزمیڈل بھی جیتا۔
 
بھارت کو ہرا کر پاکستان سارک بیڈمنٹن کا چیمپئن بن گیا
وقت اشاعت : 12/10/2019 - 13:45:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :