انٹر وومن اسکوم رنگ بال ٹورنا منٹ TRINITYاسکول نے جیت لیا

پیر 14 اکتوبر 2019 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) انٹر وومن اسکوم رنگ بال ٹورنا منٹ TRINITYاسکول نے جیت لیا،کراچی کے مشہور و معروف اسکول کی 12رنگ بال ٹیموں نے اس ٹورنا منٹ میں شر کت کی دائود پبلک اسکول کے زیر اہتمام ہونے والے رنگ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں میزبان دائود پبلک اسکول اور سی ۔جے۔ایم اسکول کے درمیان کھیلا گیا جس میں سی۔

جے۔ایم اسکول کی ٹیم نے دائود پبلک اسکول کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے میں پانچ کے مقابلے میں 7 شوٹ سے جیت کر فائنل کے لئے کولیفائیڈ کر لیا ۔دوسرے سیمی فائنل میں TRINITYاسکول اور این۔جے۔وی کی ٹیموںکے درمیان میچ میں TRINITY اسکول نے چار کے مقابلے میں 9شوٹ سے جیت کر فائنل میں پہنچ گئے ۔فائنل میچ TRINITYاور سی۔جے۔ایم کینٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

انٹراسکول رنگ بال فائنل میں ایک بہت اچھا میچ دونوں ٹیموں کے درمیان ہوا۔مقررہ وقت پر فائنل میچ برابر ہونے کی وجہ سے ایکسٹرا ٹائم دیا گیا۔ایکسٹرا ٹائم میں دونوں ٹیمیں برابر رہیں اس کے بعد ریفری مے پلنٹی شوٹ رکھے جس میں TRINITYاسکول نے 4کے مقابلے میں 5شوٹ سے یہ میچ جیت لیا۔رنگ بال فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔

اس موقع پر صدررنگ بال فیڈ ریشن محمد اجمل اجے،پاکستان رنگ بال سیکریٹری رشید گل،سینئر نائب صدر خالد بروھی،سندھ رنگ بال ایسوسی ایشن کی سیکریٹری مس رشدہ گل اور سینئر نائب صدر سند ھ رنگ بال ایسوسی ایشن مس سائمیرا،نائب صدر سندھ بال ایسوسی ایشن افضل بھٹی اور پنجاب رنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد منشاء،فائنل کے موقع پر موجود تھے ۔مہمان خصوصی نے پاکستان رنگ بال فیڈریشن کو اتنا اچھا ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے پر دائود پبلک اسکول اور فیڈریشن کو مبارک باد دی اور گیم بہتری کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

TRINITYاسکول کی طرف سے دعا بشیر اور سی ۔جے۔ایم کی جانب سے عیشادائود کے لئے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔TRINITYاسکول کی دعا بشیر کو ٹورنامنٹ میں بسٹ اسکول اور مین آف دی ٹونامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔میچ رہبری کے فرائض ہری گل،مدثر،حامد،نعمان اور خالد بروہی نے انجام دئیے۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 20:00:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :