بلوچستان نے سندھ کو 52رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی

اویس ضیاء اور بسم اللہ خان کی دھواں دھار نصف سنچریاں، عماد بٹ کی میچ میں آلراوٴنڈر کارکردگی

منگل 15 اکتوبر 2019 12:05

بلوچستان نے سندھ کو 52رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2019ء) ایونٹ کے دوسرے روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں بلوچستان نے سندھ کو 52 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کے اوپنر اویس ضیاء نے 77 جبکہ بسم اللہ خان نے 54رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔234 رنز کے تعاقب میں سندھ کی پوری ٹیم 181 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔

اس سے قبل سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بلوچستان کے بلے بازوں نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اویس ضیاء اور امام الحق کی اوپننگ جوڑی کے درمیان 60 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ امام الحق15 گیندوں پر 25 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے ، جس کے بعد اویس ضیاء نے دوسری وکٹ کے لیے بسم اللہ خان کے ہمراہ 99 رنز کی شراکت قائم کی۔

(جاری ہے)

48 گیندوں کا سامنا کرنے والیاویس ضیاء نے 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 77 جبکہ بسم اللہ خان نے 30 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 54 رنز اسکور کیے۔

آلراوٴنڈر عماد بٹ کی جانب سے اختتامی لمحات میں 10 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت بلوچستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے۔سندھ کی جانب سے محمد حسنین نے 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔

234 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سندھ کا کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا اور پوری ٹیم 20ویں اوور میں 181 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔

اوپنر عابد علی 41 رنز بنا کر اسپنر محمد اصغر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔23 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے بلوچستان کیباوٴلرز کے سامنے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 36 رنز پر ہمت ہار گئے۔ ان کی اننگز میں 3 چوکیاور 2 چھکے شامل تھے۔بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ اور عاکف جاویدنے 3،3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ایونٹ میں منگل کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ناردرن اور سنٹرل پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 15/10/2019 - 12:05:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :