وقار یونس نے عاقب جاوید کے ’باﺅنسر‘ کا جواب ’یارکر‘ سے دیدیا

وہ خود اس قابل ہوتے تو پی ایس ایل میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو فائنل جتواتے یا کم از کم فائنل تک تو لےکر آتے:باﺅلنگ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:00

وقار یونس نے عاقب جاوید کے ’باﺅنسر‘ کا جواب ’یارکر‘ سے دیدیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اکتوبر2019ء) باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے عاقب جاوید کے باﺅنسر کا جواب یارکر سے دیدیا۔سری لنکا سے ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کے بعد سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے ٹیم مینجمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ مصباح کی جیسی شخصیت اور مائنڈ سیٹ ہے میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم میں لانےکا فیصلہ انکا ہوسکتا ہے، مصباح اور وقار یونس خود ان دونوں کے خلاف خط لکھتے رہے ہیں، مجھے یقین ہی نہیں کہ انھیں واپس لانےکا فیصلہ ان کا ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز فیصل آباد میں جب بولنگ کوچ وقار یونس سے عاقب جاوید کے ان کمنٹس کے بارے میں پوچھا گیا تو نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں کمنٹری کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ انہوں نے عاقب جاوید کو قومی ٹیم کی مینجمنٹ پر تنقید کرتے سنا اور انہیں اس پر بہت افسوس ہوا۔ کسی دوسرے پر انگلی اٹھانے سے پہلے عاقب جاوید کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اگر وہ خود اس قابل ہوتے تو پی ایس ایل میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو فائنل جتواتے یا کم از کم فائنل تک تو لے کر آتے، مگر ان کی نااہلی کے باعث ایسا نہ ہوا اور لاہور قلندرز ابتدائی مراحل میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔


وقت اشاعت : 18/10/2019 - 18:00:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :