پاکستان ہاکی ٹیم (کل) اولمپکس کوالیفائررراونڈ کھلنے کیلئے ہالینڈ روانہ ہوگی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) پاکستان ہاکی ٹیم (کل) اتوار کی علی الصبح اولمپکس کوالیفائررراونڈ کھلنے کیلئے ہالینڈ کے شہرایمسٹیلون روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے خلاف میچز سے قبل پاکستان 22 اور23 اکتوبرکو جرمنی کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔ اس کے بعد 26 اور 27 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف اولمپک کوالیفائر میچز میں شرکت کے لئے نیدرلینڈ روانہ ہوں گے۔

ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز کے فاتح اولمپک گیمز ٹوکیو 2020 کے لئے کوالیفائی کریں گے۔پاکستان ہاکی ٹیم اولمپک 2020 کوالیفائرز کے لئے 19 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم پر مشتمل ہے ، رضوان سینئر ٹیم کی قیادت کریں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں وقار (گول کیپر) ، امجد علی (گول کیپر) ، مبشر علی ، رضوان علی ، عماد بٹ (نائب کپتان) ، ابوبکر محمود ، معین شکیل ، تسور عباس ، اظفر یعقوب ، راشد محمود ، علی شان ، اعجاز احمد ، عمر بھٹہ ، محمد رضوان سینئر (کپتان) ، رانا سہیل ، رانا وحید ، غضنفر علی ، حماد انجم ، عرفان سینئرشامل ہیں.منیجر / ہیڈ کوچ: اولمپین خواجہ جنیدکوچز: وسیم احمد ، ظہیر احمد بابر ، اجمل خان لودھی اور سمیر حسین ویڈیو تجزیہ کار: ندیم لودھی ڈاکٹر: اسد عباس شاہ ٹرینر: جیسی ولسن ورک مین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جرمنی اور پاکستان کے درمیان تیسٹ میچوں کی سیریز میںپہلا میچ: 22 اکتوبر 2019 پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے،مونچینگلاڈباچ جرمنی میں کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ: 23 اکتوبرکو پاکستانی وقت کے مطابق شام 9:30 بجے ہوگا، ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائرز 2019پاکستان بمقابلہ ہالینڈ۔پہلا میچ: 26 اکتوبرپاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم شہر ایمسٹیلون ہالینڈ میں کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ: 27 اکتوبرپاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا۔
وقت اشاعت : 19/10/2019 - 19:27:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :