سرفراز کو ورلڈ کپ تک ٹی ٹونٹی کپتان مقرر کیا جائے:عاقب جاوید کا مطالبہ
مجھے لگتا ہے جلد مصباح کے ساتھ سرفراز والا معاملہ ہوگا:ڈائریکٹر لاہور قلندرز
ذیشان مہتاب بدھ 23 اکتوبر 2019 15:06
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسیاں سمجھ سے باہر ہیں ، سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کرنا کیا چاہتے ہیں کیونکہ ایک سیریز میں شائقین کرکٹ اور میڈیا کی جانب سے تنقید ہونے پر بورڈ نے اپنے ہی کیے ہوئے فیصلوں کو تبدیل کر دیا، پہلے سرفراز احمد پر اعتماد کا اظہا ر کرکے انہیں تینوں فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا جاتا ہے لیکن سیریز کی تنقید پر سب کچھ تبدیل کرد یا جاتاہے۔ایک انٹر ویو کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ بورڈ نے مصباح الحق کو بھی با اختیار کیا ہے لیکن ایک شخص کو بہت زیادہ اختیارات دیں گے تو پھر جب بہت زیادہ تنقید ہو گی تو فیصلے اسی تیزی سے تبدیل ہوں گے،ان کے خیال میں مصباح الحق کے ساتھ جلد ہی سرفراز احمد والا معاملہ ہو گا۔
عاقب جاوید نے سرفراز کو اگلے برس ورلڈ ٹی ٹونٹی تک پاکستان کا کپتان بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کو ورلڈ نمبر ون ٹیم بنایا ، اس کے علاوہ سرفراز احمد سے کیا توقع کیا جا سکتی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہمارے ہا س سب یہ سمجھتے ہیں کہ آسٹریلیا میں بیٹسمینوں کو مشکل پیش آتی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ باﺅلروں کو وہاں کی کنڈیشنز کی وجہ سے زیادہ مشکل پیش آتی ہے ،سب نے محمد آصف کا آسٹریلیا میں حشر دیکھا ہوا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا ہوم سیریز میں موقع دیتی ہے اورپاکستان میں سیدھا آسٹریلیا لے جایا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 15:06:16
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان