سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ، سدرن پنجاب اورناردرن کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
ذیشان اشرف کی جارحانہ اننگز نے سدرن پنجاب کو 13 رنز سے کامیابی دلادی، ذیشان ملک کی نصف سنچری اور شہزاد اعظم کی آلراوٴنڈ کارکردگی نے ناردرن کو فتح دلادی
بدھ 23 اکتوبر 2019 19:27
(جاری ہے)
دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ناردرن کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سندھ کو 3وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ اس سے قبل ناردرن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سندھ کے اوپنر عماد عالم نے کریز سنبھالتے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 46 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلی۔ عماد عالم کی اننگز میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین رمیز عزیز نے 29 گیندوں پر برق رفتار 49 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ 188 تک پہنچانے میں مدد دی۔سندھ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ ناردرن کی جانب سے شہزاد اعظم نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ناردرن کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 گیندیں قبل7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کے اوپنرذیشان ملک نے6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 58 نز کی اننگز کھیلی تاہم نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے شہزاد اعظم کی برق رفتار اننگز نے ناردرن کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شہزاد اعظم نے 10 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سندھ کی جانب سے حسان خان نے 3 اور حسن محسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں آلراوٴنڈ کارکردگی پر شہزاد اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
سدرن پنجاب اور ناردرن کے درمیان ایونٹ کا فائنل میچ 24 اکتوبر کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 23/10/2019 - 19:27:17
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا