دوسرا ٹی ٹونٹی: پاکستان نے آسٹریلیاکیخلاف ٹاس جیت لیا

پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر 1بجکر 10منٹ پر شروع ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 نومبر 2019 12:47

دوسرا ٹی ٹونٹی: پاکستان نے آسٹریلیاکیخلاف ٹاس جیت لیا
کینبرا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5نومبر2019ء) تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں منگل کو کینبرا کے منوکا اوول گراﺅنڈ پر سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے صف آرا ہوں گی۔پاکستانی پیسر محمد عرفان کو ایرون فنچ کیخلاف جس مشکل کا سامنا کرنا پڑا اس کے پیش نظر اس بار ان کی جگہ حقیقی رفتار کے مالک محمد حسنین یا محمد موسیٰ میں سے کسی ایک کو میدان میں اتارا جائےگا تاکہ ابتدائی اوورز میں کینگروز کو باندھ کر کھلایا جائے اور کسی بھی ہدف کا دفاع ممکن ہو سکے۔

قوی امکان ہے کہ ہوم ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائےگی۔پاکستانی بیٹنگ لائن میں موجود بائیں ہاتھ کے بیٹسمین فخر زمان کے مسلسل دوسرے گولڈن ڈک کے بعد توقع ہے کہ آج امام الحق پر بھروسہ کیا جائےگا کیونکہ گیارہ اننگز کے دوران فخر زمان ایک مرتبہ ہی 25 یا اس سے زائد رنز سکور کر سکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آج ٹی ٹونٹی کرکٹ کا میچ نمبر1001 منوکا اوول پر مختصر فارمیٹ کا اولین معرکہ ہے اور اس گراﺅنڈ کی وکٹ کیسا کھیلے گی اس کے بارے میں کوئی علم نہیں کیونکہ شام کے اوقات میں موسم بھی قدرے ٹھنڈا رہےگا جو میچ کے اختتامی لمحات میں دس ڈگری سے بھی کمتر ہو سکتا ہے۔

دوسرے میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس سیشن کیا اور پاکستانی کھلاڑی دو گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن کے دوران خود کو بھرپور انداز سے فائن ٹیون کرتے دکھائی دئیے اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ساتھ باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے بھی اس دوران انہیں مشورے دئیے اور اس بات پر نگاہ مرکوز رکھی کہ بیٹنگ کے دوران جارح مزاجی کے ساتھ باﺅلنگ کے دوران اپنے ہدف کا ہر ممکن طور پر دفاع ممکن بنایا جائے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر 1بجکر 10منٹ پر شروع ہوگا۔ 
وقت اشاعت : 05/11/2019 - 12:47:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :