پہلی عالمی جونیئر کبڈی چیمپئن شپ کی تیاری،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل اختتام پذیر ہو گا

منگل 5 نومبر 2019 16:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) پہلی عالمی جونیئر کبڈی چیمپئن شپ (ایشین سٹائل) کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل بدھ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گا۔

(جاری ہے)

عالمی چیمپئن شپ 9 سے 15 نومبر تک ایران میں کھیلی جائے گی جس میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، ایران، کینیڈا، ڈنمارک، بھارت، کینیا، یوگنڈہ، عراق، افغانستان، ترکمانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، تھائی لینڈ، تائیوان، ملائیشیا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

عالمی کپ میں 14 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی جو آفاق خان (سینئر)، آفاق خان (جونیئر)، عظمت علی، حماد خان، علی حسن ، جواد علی عامر، محمد عرفان (سینئر)، محمد عرفان (جونیئر)، محمد آصف، محمد اویس، شاہ زیب، شان علی، عمیر خان اور اسامہ احمد پر مشتمل ہے۔ واجد علی کوچ، بدر محی الدین منیجر جبکہ شاہد اقبال راجہ چیف ڈی مشن کے فرائض سرانجام دیں گے۔ قو می کبڈی ٹیم 7 نومبر کو لاہور سے ایران کیلئے روانہ ہو گی۔
وقت اشاعت : 05/11/2019 - 16:03:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :