قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ: سنٹرل پنجاب اور بلوچستان کے درمیان میچ ڈرا

بدھ 6 نومبر 2019 20:40

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ: سنٹرل پنجاب اور بلوچستان کے درمیان میچ ڈرا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر2019ء) ادھر اتفاق کرکٹ گراوٴنڈ لاہور میں سنٹرل پنجاب اور بلوچستان کی سیکنڈ الیون ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ دوسری اننگز میں بلوچستان نے4وکٹوں کے نقصان پر138 رنز کی برتری حاصل کی تھی کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

114 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بلوچستان کی ٹیم نے تیمور علی کی سنچری کی بدولت کھیل کے اختتام پر 4وکٹوں کے نقصان پر 252 رنزبنائے۔

پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کرنے والے تیمور علی نے دوسری اننگز میں 104 رنز اسکور کیے۔ اکبر الرحمٰن نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 126 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
 اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کے 276 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 390 رنز اسکور کیے تھے۔
 نوٹ: سنٹرل پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ساتویں راوٴنڈ کا میچ ایک روز تاخیر سے شروع ہوا تھا۔
وقت اشاعت : 06/11/2019 - 20:40:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :