نیشنل گیمز،واپڈا اور ریلوے نے نیشنل گیمز کے رسہ کشی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی

جمعرات 14 نومبر 2019 20:34

نیشنل گیمز،واپڈا اور ریلوے نے نیشنل گیمز کے رسہ کشی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) واپڈا اور ریلوے نے نیشنل گیمز کے رسہ کشی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔قیوم اسٹیڈیم پشاور میں منعقد ہونے والے رسہ کشی ایونٹ کے سیمی فائنل کھیلے گئے ۔پہلے سیمی فائنل میں واپڈا نے پاکستان آرمی کو 2-0سے شکست دے دی تاہم آرمی نے ناقص ریفرینگ کے خلاف میچ کے بعد پروٹیسٹ داخل کر دیا جس پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

(جاری ہے)

اس میچ کے ٹیکنیکل آفیشل عظمت پاشا اور محمد ندیم تھے ،پاکستان آرمی ٹیم کے کوچ کا موقف تھا کہ دونوں نے جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے اور دو یقینی فائول نہیں د یے اور ہمارے بار بار توجہ دلانے پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا،دوسرے سیمی فائنل میں ریلوے نے پنجاب کو2-0سے مات دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔بعد ازاںچھٹی اور ساتویں پوزیشن کے میچ میں سندھ نے بلوچستان کو2-0سے زیر کر کے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان آرمی نے پنجاب کو2-0سے مات دے کر برانز میڈل جیتا ۔فائنل اختتامی تقریب سے قبل واپڈا اور ریلوے کے مابین کھیلا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 14/11/2019 - 20:34:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :