پاکستان واپڈا نے آرمی کو مکمل آئوٹ کلاس کردیا

خواتین ہاکی مقابلوں کے فائنل میں ایک کے مقابلے میں آٹھ گولوں کے واضح ترین فرق سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا

جمعہ 15 نومبر 2019 22:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) پاکستان واپڈا نے آرمی کو مکمل آئوٹ کلاس کرتے ہوئے خواتین ہاکی مقابلوں کے فائنل میں ایک کے مقابلے میں آٹھ گولوں کے واضح ترین فرق سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ریلویز نے پنجاب کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں جمعہ کے روز کھیلے گئے خواتین ہاکی کے فائنل میں واپڈا نے کھیل کے تمام شعبوں میں اپنی برتری ثابت کرنے کے کامیاب سعی کی واپڈا نے آرمی کو 8-1سے شکست دی فاتح ٹیم کی جانب سے اقراء جاوید اور عنبرین ارشد نے دو دو اور حنا پروین ، افشین فورین، ماریہ سابر اور ثناء اللہ دتہ نے ایک ایک گول سکور کیا آرمی کا واحد گول فوزیہ ناز کرنے میں کامیاب رہیں جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان ریلویز نے پنجاب کو 2-0سے شکست دیتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی ریلویز کی جانب سے رمشاء اور کائنات نے گول سکور کئے۔

وقت اشاعت : 15/11/2019 - 22:42:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :