بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان اے سی سی ایمرجنگ ٹیم کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا

بدھ 20 نومبر 2019 16:55

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) بنگلہ دیش اور افغانستان کی ایمرجنگ ٹیموں کے درمیان ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیم کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل جمعرات کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی ایمرجنگ ٹیم کی قیادت نجم الحسین کرینگے جبکہ افغانستان ایمرجنگ ٹیم سمیع اللہ شنواری کی قیادت میںمیدان میں اترے گی۔ ٹورنامنٹ میں ایشیا کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، بھارت، ہانگ کانگ، سری لنکا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اومان شامل تھیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/11/2019 - 16:55:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :