پاکستان کے کس سابق باﺅلر نے سپن باﺅلنگ کوچ درخواست جمع کرا دی؟ جانئے
مایہ ناز سابق سپنر سعید اجمل بھی اس اسامی کیلئے میدان میں آ گئے
ذیشان مہتاب جمعرات 21 نومبر 2019 17:06
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21نومبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں قومی ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ کی اسامی کیلئے اشتہار جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان کی نیشنل ٹیم کیلئے لیول تھری کوچنگ سرٹیفکیٹ اور ہر طرح کی کرکٹ میں کم از کم پانچ سال تجربہ رکھنے والے شخص کی ضرورت ہے۔
پاکستان کے مایہ ناز سابق سپنر سعید اجمل بھی اس اسامی کیلئے میدان میں آ گئے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے درخواست بھی جمع کرا دی ہے اور وہ پرامید ہیں کہ انہیں قومی ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ کے طور پر منتخب کر لیا جائے گا تاہم یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان کے مقابلے میں لیجنڈ سپن باﺅلر مشتاق احمد بھی ہیں۔ذرائع کے مطابق مشتاق احمد نے بھی قومی ٹیم کے سپن باﺅلنگ کوچ کیلئے درخواست جمع کرا رکھی ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پی سی بی نے ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹر مصباح الحق سے مشاورت کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا نام ذہن میں رکھ کر یہ اشتہار جاری کیا تھا تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ سپن باﺅلنگ کوچ کی اسامی کیلئے قرعہ کس کے نام نکلتا ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 21/11/2019 - 17:06:40
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے