پاکستانی خاتون باکسر سعیدہ فدا حسین 29 نومبر کو عالمی باکسنگ مقابلے میں بھارتی حریف منیشہ کے مد مقابل ہونگی

جمعرات 21 نومبر 2019 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خاتون باکسر سعیدہ فدا حسین 29 نومبر کو نیوزی لینڈ میں ہونے والے عالمی باکسنگ مقابلے میں بھارتی حریف منیشہ کے مد مقابل ہوں گی ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے غریب کان کن کی بیٹی سعیدہ فدا حسین نے اس حوالے سے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر خود کو ہر لحاظ سے آگے رکھنے اور پاکستان کو پیچھے رکھنے کی کوشش کرتا ہے لیکن اب ہم انہیںدکھائیں گے کہ بلوچستان اور پاکستان کی لڑکیاں کسی سے کم نہیں۔

سعیدہ فدا حسین کی ٹریننگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کے کوچ حمید خان کا کہنا تھا کہ سعیدہ کی پریکٹس آخری مراحل میں ہے میں انہیں2 گھنٹے صبح اور چار گھنٹے شام کو باکسنگ کی ٹریننگ کرواتا ہوں ،ہمیں امید ہے کہ ہم نیوزی لینڈ میں بھارت کو شکست دیں گے۔سعیدہ فدا حسین عالمی مقابلے میں شرکت کے لیے بلند حوصلے لیے 22 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوں گی۔
وقت اشاعت : 21/11/2019 - 20:35:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :