عالمی باکسر محمد وسیم کی آئی جی اسلام آباد سے ملاقات ، آئی جی ن پاکستانی کیلئے باکسر کی خدمات کو سراہا

پیر 25 نومبر 2019 18:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2019ء) عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان سے ملاقات کی جس میں آئی جی نے باکسر محمد وسیم کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی نے باکسر محمد وسیم کو اپنے دفتر میں چائے پر مدعو کیا تھا ۔

(جاری ہے)

آئی جی نے باکسر محمد وسیم کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا۔

محمد وسیم نے ائی جی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا ۔ آئی جی نے کہاکہ باکسر محمد وسیم نے پوری دنیا میں باکسنگ میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔ ملاقات میں اے ائی جی اسٹیبلشمنٹ کامران عادل اور اے آئی جی آپریشنز غیاث گل بھی موجود تھے،آئی جی نے باکسر محمد وسیم کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے پولیس شیلڈ دی۔
وقت اشاعت : 25/11/2019 - 18:07:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :