نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے

ویرات کوہلی نے سٹیو سمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی ،یاسر شاہ ٹاپ20باﺅلرز کی فہرست سے باہر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 4 دسمبر 2019 13:55

نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 دسمبر2019ء) نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کینگرو بلے باز سٹیو سمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے ، قومی بلے باز بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔ ویرات کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میں 136رنز کی اننگز کھیل کر اپنے پوائنٹس کی تعداد928کرلی تھی جب کہ سٹیو سمتھ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں محض36رنز سکور کرنے کے باعث 931پوائنٹس سے 923پوائنٹس پر آنے کے باعث رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے بھی محرو م ہوگئے۔

آسٹریلیو ی اوپنر ڈیوڈوارنر335ناٹ آﺅٹ رنز کی شاندار باری کھیلنے کے بعد نئی رینکنگ میں17ویں سے5ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ سال کا آغاز110ویں پوزیشن سے کرنے والے مارنس سبسشین اب8ویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 7وکٹیں لینے والے مچل سٹارک18ویں سے14ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ،ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں97رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بابر اعظم کیریئر کی بہترین13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جب کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں68رنز بنانے والے قومی اوپنر شان مسعود10درجے ترقی کے ساتھ47ویں نمبر پر آگئے ہیں،لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی نے 13درجے ترقی کے ساتھ49ویں پوزیشن سنبھال لی ہے،ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں مکمل ناکام رہنے والے قومی اوپنر امام الحق89ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

باﺅلرز کی رینکنگ میں پاکستان کے محمد عباس کا 18واں نمبر ہے جب کہ لیگ سپنر یاسر شاہ ٹاپ20گیند بازوں کی فہرست سے خارج ہو گئے ہیں اور اب انکا22واں نمبر ہے ۔ 
وقت اشاعت : 04/12/2019 - 13:55:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :