قائد اعظم ٹرافی، سینٹرل پنجاب اور ناردرن کے درمیان فیصلہ کن معرکہ پرسوں شروع ہوگا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 11:55

قائد اعظم ٹرافی، سینٹرل پنجاب اور ناردرن کے درمیان فیصلہ کن معرکہ پرسوں شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) قائد اعظم ٹرافی 2019 کا فائنل پرسوں پیر سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔ فیصلہ کن معرکہ میں سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، رائونڈ میچز میں سینٹرل پنجاب نے دس میچز کھیل کر 133 پوائنٹس حاصل کئے اور ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی، ناردرن کی ٹیم 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے تین، تین میچز میںکامیابی حاصل کی۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 11:55:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :