راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونےکی جانب گامزن

محکمہ موسمیات نے جمعرا ت اور جمعے کے روز بارش کی پیشنگوئی کررکھی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 12 دسمبر 2019 12:19

راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونےکی جانب گامزن
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2019ء) پاکستان اور سری لنکا کے مابین راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونےکا امکان بڑھ گیا ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں آج بروز جمعرات اور کل بروز جمعہ بارش کی پیشن گوئی کررکھی ہے اور اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوجائے گا ۔ادھرپاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کےلئے فری انٹری کےساتھ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے دروازے کھول دیئے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک سری لنکا ٹیسٹ کے دوران شائقین کرکٹ کی دلچسپی کےلئے پہلے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 50 روپے مقرر کی تھی لیکن دوسرے روز پی سی بی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں داخلہ بالکل فری کر دیا ہے جسکے بعد امید ہے کہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گراﺅنڈ کا رخ کرےگی،میچ دیکھنے کےلئے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عمران خان انکلوژر، جاوید میانداد انکلوژر ،جاوید اختر انکلوژر اور اظہر محمود انکلوژر میں فری انٹری کی اجازت نہیں ہے صرف مران بخش انکلوژر، یاسر عرفات انکلوژر اور سہیل تنویر انکلوژر میں فری انٹری دی گئی ہے۔

چیئرمین احسان مانی اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان گراو¿نڈ بھی میچ دیکھنے کےلئے گراﺅنڈ میں موجود ہیں۔یاد رہے کہ 2میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز سری لنکا نے پاکستان کےخلاف 222 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اسکے 5کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے ہیں تاہم میچ بارش کے باعث روکدیا گیاہے۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے تاریخی میچ میں سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کےلئے میچ دیکھنے کےلئے ٹکٹ کی شرط ختم کر دی ہے۔ گزشتہ روز سری لنکن سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو 96 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ کرونارتنے 59 جبکہ اوشادہ فرنینڈو 40 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔سری لنکن مڈل آرڈر اوپنرز کے شاندار آغاز سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور وقفے وقفے سے مہمان ٹیم کی وکٹیں گرتی رہیں۔

کوسل مینڈس 10، دنیش چندیمل دو جبکہ اینجیلو میتھیوز 31 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔دن کے اختتام پر دھننجیا ڈی سلوا اور نروشن ڈکویالا بالترتیب 38 اور 11 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے دو جبکہ شاہین آفریدی، عثمان شنوری اور محمدعباس نے 1،1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔خراب روشنی کے باعث میچ کو 48 منٹ قبل روکدیا گیا جسکے باعث 22.5 اوورز کا کھیل ضائع ہوا۔

قومی ٹیم کی قیادت اظہرعلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، نسیم شاہ، عثمان شنواری، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل ہیں۔میچ کے دوران قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی انجری کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شاہین آفریدی اب فٹ اور بولنگ کےلئے دستیاب ہیں۔ 
راولپنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونےکی جانب گامزن
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 12:19:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :