اظہرعلی کی ”دل دل پاکستان“ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
یہ ہے میرا پاکستان اور اس کی خوبصورتی: سوشل میڈیا صارفین کا تبصرہ
ذیشان مہتاب ہفتہ 14 دسمبر 2019 12:58
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 دسمبر2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ”دل دل پاکستان“ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کپتان اظہر علی ”دل دل پاکستان“ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ ان کے ساتھ شان مسعود اور دیگر لوگ بھی کپتان کی گلوکاری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔دراصل ٹیم چوتھے دن کے کھیل کے لیے گراﺅنڈ میں جانے کا انتظار کررہی تھی اور کپتان اظہر علی نے اس دوران ”دل دل پاکستان“ گاکر سب لوگوں کو محظوظ کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اظہر علی کی آواز میں ”دل دل پاکستان“ گانے پر مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔
راجا عثمان ظہیر نے کہا کہ ”یہ ہے میرا پاکستان اور اس کی خوبصورتی“۔ ایک صارف نے غصہ کرتے ہوئے کہا کہ ”لوگ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے باہر بارش اور ٹھنڈ میں بیٹھے ہوئے ہیں اور یہ بندہ گانا گارہا ہے، تھوڑی سی تو شرم کرلو“۔حسنین کشمیری نامی صارف ”دل دل پاکستان“ سن کر جذباتی ہوگئے اور اس گانے سے شہرت حاصل کرنے والے جنید جمشید کو یاد کرنے لگے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 14/12/2019 - 12:58:16
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
فرانس کے بنیامین تھامس نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا
-
مانچسٹر سٹی انگلش پریمیئر لیگ میں ہفتہ کو فلہم کے خلاف پنجہ آزمائی کرے گی
-
آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآباد نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے
-
پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل آئرش کرکٹرز نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کا آغاز (کل) سے ہوگا