نسیم شاہ پر تماشائی کے خلاف نسلی منافرت کا الزام

کراچی ٹیسٹ کی جیت کے بعد نسیم شاہ تماشائیوں کے سامنے ایک انکلوژر میں گئے تو تماشائی کے عمر پوچھنے پر اسے کالا کہ دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 5 جنوری 2020 18:48

نسیم شاہ پر تماشائی کے خلاف نسلی منافرت کا الزام
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جنوری2020ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ تماشائی کو کا لا کہہ کر نسلی منافرت کے جملے ادا کررہے ہیں۔کراچی ٹیسٹ کی جیت کے بعد نسیم شاہ جب تماشائیوں کے سامنے ایک انکلوڑر میں گئے تو تماشائی ان کی عمر کا بار بار پوچھ رہے تھے اسی دوران نسیم شاہ نے ایک تماشائی کو کالا کہہ دیا۔

(جاری ہے)

تماشائی نے نسیم سے ان کی عمر معلوم کی تو انہوں نے کہا کہ میں سترہ سال کا ہوں تماشائی نے کہا کہ ہم بھی 17سال کہ ہیں لیکن آپ جیسے نہیں ہیں تماشائی کا جواب سن کراسی دوران نسیم شاہ نے جھنجھلاہٹ میں کہا کہ اس لئے کہ تم بلیک ہو نا ؟سری لنکا کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں ایک صحافی نے بھی شاہین شاہ آفریدی پر ایسا ہی الزام لگایا تھا لیکن دیگر صحافیوں نے مذکورہ صحافی کے اس دعوے کی تردید کردی ۔

دورہ جنوبی افریقہ کے دوران اس وقت کے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقی آ ل راﺅنڈر ایڈل پھیلکوایو کو بھی اپنی طرف سے مذاق میں ’کالا‘ کہا تھا تاہم آئی سی سی کی جانب سے ان پر 4میچز کی پابندی عائد کردی گئی اور سرفراز کو پروٹیز آل راﺅنڈر سے معافی بھی مانگنی پڑی تھی ۔           

وقت اشاعت : 05/01/2020 - 18:48:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :