سپورٹس ڈیسک

پاکستان کے محمد حمزہ خان نے برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اتوار 5 جنوری 2020 21:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2020ء) پاکستان کے محمد حمزہ خان نے برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو برطانیہ میں کھیلے گئے بوائز انڈر 15 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان نے مصر کے یاسین شوڈی کو 11-5 ،11-8 اور11-7 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد عماد کو انگلینڈ کے یوسف شیخ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اسی طرح بوائز انڈر 17 سیمی فائنل میں پاکستان کے نور زمان کو سیم ٹوڈ نے شکست دی۔پاکستان کے محمد حمزہ خان اور انگلینڈ کے یوسف شیخ کے درمیان انڈر 15 کا فائنل پیر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/01/2020 - 21:45:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :