قومی کھلاڑی محمد حمزہ خان برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ انڈر۔15 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد کل وطن واپس پہنچیں گے

منگل 7 جنوری 2020 17:13

قومی کھلاڑی محمد حمزہ خان برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ انڈر۔15 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد کل وطن واپس پہنچیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2020ء) پاکستان کے قومی سکواش کھلاڑی محمد حمزہ خان برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ انڈر۔15 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد کلبدھ کو وطن واپس پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ حمزہ خان نے برطانیہ میں کھیلے گئے انڈر۔15 کے فائنل میں انگلینڈ کے یوسف شیخ کو 11-4، 11-3 اور 11-7 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ دریں اثناء ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے حمزہ خان کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ خان نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ برٹش جونیئر میں قومی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حمزہ خان نے انڈر۔15 کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے، اسی طرح نور زمان اور محمد عماد نے بھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ قمر زمان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کی کوششوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے، ملک بھر میں اکیڈمیاں چل رہی ہیں جہاں پر نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) پاکستان کو رواں ماہ عالمی مقابلوں کی میزبانی دے گی جس میں پشاور میں 10 سال بعد پی ایس اے کے مقابلے بھی بحال ہونے کی توقع ہے۔
وقت اشاعت : 07/01/2020 - 17:13:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :