ال پاکستان سکواش چیمپئن شپ 13 جنوری سے پشاور میں شروع ہوگی

جمعرات 9 جنوری 2020 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2020ء) آل پاکستان خیبرپختونخوا مینز سکواش چیمپئن شپ تیرہ سے اٹھارہ جنوری تک پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں منعقد ہورہی ہے جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اس سلسلے میں چیف آرگنائزر منور زمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 32 کھلاڑی کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کریں گے اس میں چھ کھلاڑی ریزرو بھی ہوں گے جبکہ مین رائونڈ میں مجموعی طور پر سولہ کھلاڑی شرکت کریں گے مین رائونڈ کے بارہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جبکہ چار کھلاڑی کوالیفائنگ رائونڈ سے کوالیفائی کریں گے ‘مین رائونڈ میں پی اے ایف کے رینک نمبر 5 وقاص محبوب ٹاپ سیڈ قرار دئیے گئے ہیں ان کے ساتھ دوسرے نمبر پر خیبرپختونخوا کے دانش اطلس خان‘ تیسرے نمبر پر کے پی کے ہی ظاہر شاہ ‘پی اے ایف کے فرحان زمان چوتھے‘ایس این جی پی ایل کے اسرار احمد پانچویں‘ریلویز کے علی بخاری چھٹے‘کے پی کے ذیشان زیب ساتویں‘آرمی کے عباس شوکت آٹھویں ‘صدام الحق نویں‘ایس این جی پی ایل کے محمد فرحان دسویں‘آرمی کے بلال ذاکر گیارہویں اور پی اے ایف کے نور زمان بارہویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ سے ملک بھر کے بہترین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں سکواش لیجنڈ اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مقابلوں کے لئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بہترین سہولتیں فراہم کریں اس سلسلے میں پی اے ایف نے ہمیشہ سے بہترین کردار ادا کیا ہے اورآئندہ بھی ان کا بھرپور کردار رہے گا اس سلسلے میں پاکستان سکواش فیڈریشن اور پاکستان ائرفورس کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور امید ہے کہ ان کی کاوشوں کی بدولت ہم دنیا بھر میں سکواش میں کھویا ہوا مقام جلد حاصل کرلیں گے انہوں نے برٹش جونیئر مقابلوں میں ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں ملک وقوم کے لئے مزید اعزازات لائیںگی
وقت اشاعت : 09/01/2020 - 23:30:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :