نیشنل جونیئر اور بیڈمنٹن چمپئن شپ کیلئے پشاور میں منعقد خیبر پختونخواکے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کوالیفائڈ کوچزکی نگرانی جاری

پیر 13 جنوری 2020 21:43

نیشنل جونیئر اور بیڈمنٹن چمپئن شپ کیلئے پشاور میں منعقد خیبر پختونخواکے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کوالیفائڈ کوچزکی نگرانی جاری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2020ء) اسلام آبادمیں منعقدہ نیشنل جونیئر اور بیڈمنٹن چمپئن شپ کیلئے پشاور میں منعقد خیبر پختونخواکے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کوالیفائڈ کوچزکی نگرانی جاری ہے۔سابق عالمی نمبر دوکھلاڑی طارق ودودنے کیمپ کا خصوصی دورہ کرکے زیر تربیت کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انکی حوصلہ آفزائی کی۔

اس موقع پر سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرعزیزاللہ خان،اے ڈی حامدخان،صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان،میاں صداقت شاہ،سمیت نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑی بھی بھی موجودتھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پشاور سے تعلق رکھنے والے 1879میں عالمی نمبر دو اور گیارہ مرتبہ نیشنل چمپئن طارق ودوددنے کہاکہ پچھکے ادوار کے مقابلے میں آج کے کھلاڑیوں بہت خوش نصیب ہیں کیونکہ آج کے دور کی سہولیات نہیںتھی،اگر ہوتے تو خیبر پختونخواکے کھلاڑی بیڈمنٹن کی دنیاکی حکمرانی کرتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کھلاڑیوںکو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے محنت کرے اور اپنے کھیل میں عالمی سطح پر پاکستان اورصوبے کا نام روشن کریں۔اس موقع پر کیمپ کمانڈنٹ میاں صداقت نے کہاکہ 21سے 24جنوری تک اسلام آباد میں نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ منعقد ہورہی ہے جس میں خیبر پختونخواکے انڈر14کے چار،انڈر16کے چاراور انڈر18کے چار کھلاڑی حصہ لیںگے جبکہ 26تا31جنوری اسلام آباد ہی میں منعقدہ نیشنل سینئر چمپئن شپ میں پانچ مرد اور چار خواتین کھلاڑی اپنے فن کا مظاہرہ کریںگے۔
وقت اشاعت : 13/01/2020 - 21:43:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :