انٹر بورڈ سپورٹس گالا بیڈمنٹن کے مقابلوں میں انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ پشاور اور ملتان بورڈ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

منگل 14 جنوری 2020 20:28

انٹر بورڈ سپورٹس گالا بیڈمنٹن کے مقابلوں میں انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ پشاور اور ملتان بورڈ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) انٹر بورڈ سپورٹس گالا بیڈمنٹن کے مقابلوں میں انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ پشاور اور ملتان بورڈ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ منگل کو پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں جاری پاکستان انٹر بورڈ بوائز گالا 2020 کے چوتھے دن بیڈمنٹن کے پہلے سیمی فائنل مین تعلیمی بورڈ پشاور نے ٹیکنیکل بورڈ پشاور کو 0۔

2 سے شکست دے دی دوسرے سیمی فائنل مین ملتان نے گجرانوالا کو 0۔ 2 سے شکست دے دی۔ ایتھلیٹکس کے 100 میٹر دوڑ مین پہلی پوزیشن گجرانوالا کے ندیم دوسری پوزیشن تعلیمی بورڈ پشاور کے واجد اور تیسری پوزیشن لاہور کے اسامہ نے لی۔ 800 میٹر دوڑ مین پہلی پوزیشن اسلام آباد کے سمیع اللہ دوسری پوزیشن بھی اسلام آباد کے قاسم تیسری پوزیشن فیصل آباد کے بہاول نے لی۔

(جاری ہے)

شاٹ پٹ مین پہلی پوزیشن تعلیمی بورڈ پشاور کے ذیشان خان دوسری پوزیشن لاہور کے رستم یونس تیسری پوزیشن گجرانوالا کے محمد زین نے لی۔ لانگ جمپ مین پہلی پوزیشن فیصل آباد کے اسفر خان دوسری پوزیشن پشاور کے واجد علی تیسری پوزیشن لاہور کے محمد ابرار نے لی۔ ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میچ مین لاہور نے سوات کو 0۔ 2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ لاہور کی طرف سے محمّد عمران اور کبیر نے گول کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں فیصل آباد نے پنلٹی شوٹ آؤٹ کے تحت تعلیمی بورڈ پشاور کو 2۔ 3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فیصل آباد کی طرف سے سارم،شاہزیب اور عزیر نے ایک ایک گول کیا پشاور کی طرف سے قیصر اور عمر نے ایک ایک گول کیا۔
وقت اشاعت : 14/01/2020 - 20:28:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :