انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ ، افغانستان نے جنوبی افریقہ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی

جمعہ 17 جنوری 2020 23:28

کمبرلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے میزبان ملک جنوبی افریقہ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کمبرلی میں جنوبی افریقہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان براٹس پارسنز نے ٹاس چیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔جنوبی افریقہ انڈر 19 کی پوری ٹیم 29.1 اوورز میں صرف 129 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اور اس کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ انڈر 19 کی طرف سے کپتان براٹس پارسنز40 ،کوٹزی38 اور بیوفورٹ25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔افغانستان انڈر 19 کی جانب سے شفیق اللہ غفاری نے 15 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ فضل حق اور نور احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں افغانستان انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 25 ویں اوور میں حاصل کرلیا اور اس کے صرف تین کھلاری آوٹ ہوئے۔ افغانستان کی طرف سے ابراہیم زدران52 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے۔ افغانستان انڈر19 کے شفیق اللہ غفاری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 17/01/2020 - 23:28:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :