بلوچستان کی واحد ویمن کرکٹر ناہیدہ خان آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ سے باہر

کوئٹہ کے شہریوں کا اس اقدام کے مخالفت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار

منگل 21 جنوری 2020 21:54

بلوچستان کی واحد ویمن کرکٹر ناہیدہ خان آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ سے باہر
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) پاکستان کے سب سے پسماندہ صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے واحد ویمن کرکٹر ناہیدہ خان کو آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ سے باہر کردیا گیا،گزشتہ روز خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے سکواڈ کا علان کیا، جس سے ناہیدہ خان سمیت رامین شمیم اور عائشہ ظفر کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ان کی جگہ ٹیم میں منیبہ علی،عائشہ نسیم اور ایمن انور کو ،15 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا،ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا،کوئٹہ کے شہریوں اور ناہیدہ خان کے چاہنے والوں نے اس اقدام کے مخالفت کرتے ہوئے افسوس کیا ،ان کا کنہا تھا کہ پاکستان ٹیم میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے واحد ویمن کرکٹر ناہیدہ خان کو ٹیم سے باہر نہیں کرنا چاہیے تھا وہ اس وقت پرفارمنس میں ہے اور میچ ونر کرکٹر ہے، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے اس اقدام سے بلوچستان کے عوام اور ناہیدہ خان کے چاہنیوالوں میں مایوسی پیدا ہوگا۔

وقت اشاعت : 21/01/2020 - 21:54:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :