معروف باسکٹ بال پلیئر کوبے برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

دوران پرواز ہیلی کاپٹر میں آگ لگی ہوئی تھی،عینی شاہدین/امریکی صدرکا برائنٹ کی موت پر اظہار افسوس

پیر 27 جنوری 2020 15:42

معروف باسکٹ بال پلیئر کوبے برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) لیجنڈ امریکی باسکٹ بال پلیئر کوبے برائنٹ اور انکی 13 سالہ بیٹی سمیت 9 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے، حادثہ ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 41 سالہ باسکٹ بال پلیئر نجی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جس میں ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل آگ لگ گئی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دوران پرواز ہیلی کاپٹر میں آگ لگی ہوئی تھی اور اس کے انجن سے دھماکوں کی آواز بھی آرہی تھی۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوبے برائنٹ کی حادثے میں موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوفناک خبر قرار دیا کہ مشہور شخصیات اور ساتھی کھلاڑیوں نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے کوبے برائنٹ کی لکھی گئی نظم پر بنی مختصر دورانیے کی فلم کو سال2019ء میں آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا جو انہوں نے خود وصول کیا تھا۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 15:42:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :