ویمنز سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا میچ کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 30 جنوری 2020 12:42

ویمنز سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا میچ کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2020ء) انگلینڈ اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو مانوکا اوول، کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز آسٹریلیا میں کھیلی جارہی ہے جس میں شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ سہ ملکی سیریز کی میزبانی آسٹریلیا کر رہا ہے جبکہ دیگر دو ٹیموں میں بھارت اور انگلینڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا میچ یکم فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان مانوکا اوول، کینبرا میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 02 فروری کو آسٹریلیا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان مانوکا اوول، کینبرا میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 07 فروری کو انگلینڈ اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا، پانچواں میچ 08 فروری کو آسٹریلیا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا، چھٹا اور آخری میچ 09 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دو بہترین ٹیموں کے درمیان 12 فروری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو نیوزی لینڈ خواتین ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 30/01/2020 - 12:42:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :