نیوزی لینڈ الیون اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ 14 فروری سے شروع ہوگا

منگل 11 فروری 2020 16:53

نیوزی لینڈ الیون اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ 14 فروری سے شروع ہوگا
ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) نیوزی لینڈ الیون اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ 14 فروری سے سیڈن پارک، ہملٹن میں شروع ہوگا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 فروری سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

کیویز ٹیم نے بھارتی ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا جبکہ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے میزبان کیویز ٹیم کو پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارتی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 فروری تک ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا آخری ٹیسٹ میچ 29 سے 04 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 11/02/2020 - 16:53:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :