پی ایس ایل کے آغاز سے چند روز قبل لاہور قلندرز کیلئے زبردست دھچکا، تگڑا ترین غیر ملکی کھلاڑی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا

ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز نجی وجوہات کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کررہے، ان کی جگہ جنوبی افریقہ کے ڈین ولاز مکمل ایڈیشن میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 12 فروری 2020 20:34

پی ایس ایل کے آغاز سے چند روز قبل لاہور قلندرز کیلئے زبردست دھچکا، تگڑا ترین غیر ملکی کھلاڑی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12فروری2020ء) پی ایس ایل کے آغاز سے چند روز قبل لاہور قلندرز کیلئے زبردست دھچکا، تگڑا ترین غیر ملکی کھلاڑی ٹیم کا ساتھ چھوڑ گیا، ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز نجی وجوہات کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کررہے، ان کی جگہ جنوبی افریقہ کے ڈین ولاز مکمل ایڈیشن میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے چند روز قبل لاہور قلندرز کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز لینڈل سمنز ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔ ینڈل سمنز نجی وجوہات کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کررہے جس کے بعد لاہور قلندرز نے ان کا متبادل کھلاڑی منتخب کر لیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ 2020ء کے لیے کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑیوں پر مشتمل ڈرافٹ کے دوران لاہور قلندرز نے لینڈل سمنز کی جگہ جنوبی افریقہ کے ڈین ولاز کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے، جو پورے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

لینڈل سمنز کی عدم دستیابی لاہور قلندرز کیلئے بڑا دھچکا قرار دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 2020ء بیس فروری سے 22مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں جب کہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
                                                                            
وقت اشاعت : 12/02/2020 - 20:34:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :