عماد وسیم نے شرجیل خان کو میچ ونر قرار دیدیا

شرجیل کی ٹیم میں شمولیت سے خوشی ہوئی، وہ میچ وننگ ثابت ہو سکتے ہیں: کپتان کراچی کنگز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 13 فروری 2020 17:04

عماد وسیم نے شرجیل خان کو میچ ونر قرار دیدیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری2020ء) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جارح مزاج بیٹسمین شرجیل خان کو ٹیم کے لیے میچ وننگ پلیئر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل کی ٹیم میں شمولیت سے خوشی ہوئی، وہ میچ وننگ ثابت ہو سکتے ہیں۔ایک انٹرویومیں عماد وسیم نے کہا کہ اس سال کراچی کنگز کو بہت زبردست کرکٹر ملے،ہماری ٹیم بہت متوازن ہے اور ہوم کراوڈ کے سامنے کھیلنے کا مزہ زبردست ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں، غیرملکی کھلاڑیوں کے آنے سے پی ایس ایل اور دلچسپ ہوجائیگی، ڈرافٹ میں ڈین جونز اور وسیم اکرم کے ساتھ مشاورت شامل تھی، امید نہیں تھی کہ اتنے اچھے کھلاڑی مل جائیں گے۔مسلسل تیسرے بار ٹیم کی قیادت کرنے والے عماد وسیم نے کہا کہ فٹنس بہترین ہے اور پی ایس ایل کیلئے پوری طرح تیارہوں، کراچی کنگزکی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، فینز ٹیم کوصرف جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، بحیثیت کپتان کوشش ہوتی ہے سب کو ساتھ لیکر چلوں اگر منصوبے کے مطابق کھیلیں گیتونتائج مثبت آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وسیم اکرم لیجنڈہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کوملتاہے ، ڈین جونز بہترین کوچ اور جارحانہ مزاج ہیں، ڈین جونزحریف ٹیم کیخلاف بہترین منصوبہ بندی کرتے ہیں۔                                                                         
وقت اشاعت : 13/02/2020 - 17:04:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :