ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ مرحلے میں (آج) تین میچوں کا فیصلہ ہوگا

پیر 17 فروری 2020 09:10

ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل وارم مرحلے میں (آج) منگل کو تین میچ کھیلے جائیں گے۔ ورام اپ مرحلے میں مختلف ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ویمن ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ جو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا جانا تھا وہ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ پاکستان ویمن ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ 20 فروری کو بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کے خلاف برسبین کے مقام پر کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 21 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا جس میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ مرحلہ 15 فروری سے شروع ہوچکا ہے جس میں مختلف ممالک کی ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

وارم اپ مرحلے میں (آج) منگل کو تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، دوسرا وارم اپ میچ انگلینڈ اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان ایڈیلیڈ میں جبکہ تیسرا میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان برسبین میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ 19 فروری کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ 20 فروری کو آخری وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کی خواتین ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف برسبین کے مقام پر پنجہ آزمائی کرئے گی۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 09:10:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :